پاکستان کی جازان ایئرپورٹ پر حوثیوں کے حملے کی شدید مذمت

0
30

اسلام آباد:پاکستان نے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے شہر جازان میں کنگ عبداللہ ایئرپورٹ پر ڈرون حملے کی شدید مذمت کی ہے، جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بیان میں حوثی باغیوں کی جانب سے حملے کی مذمت کرتے ہوئے حملے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور کہا کہ اس طرح کے حملے نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی بلکہ مملکت سعودی عرب اور خطے کے امن و سلامتی کے لیے بھی خطرہ ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان سلامتی اور علاقائی سالمیت کو لاحق کسی بھی خطرے کے خلاف مملکت سعودی عرب کے ساتھ اپنی مکمل حمایت اور یکجہتی کا بھی اعادہ کرتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے منگل کو جاری ہونے والے بیان کے مطابق ’پاکستان حوثیوں کی جانب سے جازان کے شاہ عبداللہ ایئرپورٹ کو ڈرون سے نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتا ہے جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔‘’اس قسم کے حملے نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں بلکہ مملکت سعودی عرب اور خطے میں امن اور سلامتی کے لیے بھی خطرہ ہیں۔‘

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’پاکستان فوری طور پر ان حملوں کو روکنے کا مطالبہ کرتا ہے۔‘’پاکستان سعودی عرب کی سالمیت اور سلامتی کو درپیش کسی بھی خطرے پر اس کے ساتھ مکمل تعاون اور یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔‘

Leave a reply