سڈنی :ظلم کے خلاف جدوجہد مبشرلقمان کا شیوہ ہے:آسٹریلیا میں بھی مقبول ہیں:اطلاعات کے مطابق نورمقدم کے قتل کے خلاف آوازبلند کرنے پرقاتل ظاہرجعفر کے وکیل کی طرف سے مبشرلقمان کو ملنے والی دھمکیوں کے خلاف ردعمل دنیا کے دوسرے کناروں تک جاپہنچا
مظلوم مقتولہ نورمقدم کے ورثا کے لیے انصاف کے لیے جدوجہد کرنے پر ملنے والی دھمکیوں کے خلاف آسٹریلیا سے صحافیوں نے پیغآم بھیج دیا کہ :
آسٹریلیا میں ہم وطن میڈیا گروپ کے چیف ایگزیکٹو راجہ تاثیر کہتے ہیں کہ :
قدم بڑھائیں مبشرلقمان ہم تمہارے ساتھ ہیں :#westandwithmubasherlucman pic.twitter.com/I8SJ1awoX1— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) August 12, 2021
باغی ٹی وی کے مطابق اس حوالے سے یہ معلوم ہوا ہے کہ نورمقدم کے قاتل کو عدالت کے کٹہرے میں لانے اوراس کوقتل کرنے کے گھنوئنے جرم پرسزا دلوانے کے لیے جدوجہد کرنے پرجس طرح معروف صحافی مبشرلقمان کودھمکیاں مل رہی ہیں ان دھمکیوں کے خلاف ایک سخت ردعمل سامنے آیا ہے
عین اس وقت جب مبشرلقمان کو ملنے والی دھمکیوں کے خلاف پاکستان سمیت دنیا بھرسے سخت ردعمل آرہا ہے آسٹریلیا سے بھی اسی حوالے سے سخت ردعمل سامنے آیا ہے ، آسٹریلیا میں عام انسان ہی نہیں بلکہ صحافتی حلقے بھی مبشرلقمان کے ساتھ آکھڑے ہوئے ہیں
اس سلسے میں آسٹریلیا اوردیگرہمسائیہ ممالک تک پھیلے ہوئے ہم وطن میڈیا گروپ کے چیف ایگزیکٹوراجہ تاثیر نے آسٹریلیا سے ایک ویڈیو پیغام بھیجا ہے جس میں انہوں نے کہاکہ ہے کہ مبشرلقمان جو کہ شروع دن سے ظلم اورظالم کے خلاف کلمہ حق کہتے آرہے ہیں یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ وہ نورمقدم پرہونے والے ظلم پرخاموش ہوجائیں ؟ایسے کبھی بھی نہیں ہوسکتا، مبشرلقمان ڈرنے والے نہیں جھکنے والے نہیں
راجہ تاثیر کہتے ہیں کہ اس موقع پر جب سنیئر صحافی جن کا ایک نام ہے اوروہ ظلم کے ظابطوں کے خلاف علم جہاد بلند کرچکے ہیں میں بھی ان کے ساتھ ہوں اورآسٹریلیا اوردیگرہمسائیہ ممالک میں رہنے والے دیگرصحافی بھی آج ان کے ساتھ کھڑے ہیں ، مبشرلقمان اکیلے نہیں ہم ظلم کے خلاف ان کے ساتھ ہیں وہ آگے بڑھیں اوران شااللہ وہ ہم کواپنے ساتھ پائیں گے