لندن: انگلش فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ ٹیسٹ میچ کی تاریخ کے ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز دینے والے بولر بن گئے۔
باغی ٹی وی : برمنگھم میں جاری بھارت کےخلاف ٹیسٹ میچ میں انگلش فاسٹ باؤلر اسٹورٹ براڈ نے ایک اوور میں 35 رنز دینے کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا، انگلینڈ اور بھارت کے مابین کھیلے جارہے سیریز کے پانچویں ٹیسٹ میچ میں انگلش باؤلر کے ایک اوور میں 35 رنز کسی بلے باز نے نہیں بلکہ بھارتی فاسٹ باؤلر جسپریت بمرا نے بنائے۔
🔥 4 5wd 6nb 4 4 4 6 1 🔥
Jasprit Bumrah v Stuart Broad – What an over! 🏏#WTC23 | #ENGvIND pic.twitter.com/WnGyEBmF0N
— ICC (@ICC) July 2, 2022
برمنگھم میں کھیلے جارہے میچ میں بھارتی ٹیم ابتداء میں مشکلات کا شکار رہی تاہم کپتان ریشبھ پنٹ کے 146 اور جڈیجا کے 104 رنز کی بدولت بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 416 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی –
جبکہ بھارتی ٹیم کے فاسٹ باؤلر جسپریت بمرا نے اسٹورٹ براڈ کو 2 چھکے،4 چوکےلگائے جبکہ اوور میں ایک سنگل رن بھی بنایا۔ ایک چھکا نو بال پر لگایا گیا، مسلسل چھکے چوکے کھانے کے بعد اسٹورٹ براڈ نے وائیڈ بال پر 5 رنز بھی دے دئیے۔
Stuart Broad to Jasprit Bumrah 4,4WD,6NB,4,4,4,6,1 – 35 runs
World Record pic.twitter.com/FXwQq7xQ25— कोल्हापूरकर.. (@TakaluHaiwan) July 2, 2022
قبل ازیں انگلش فاسٹ باؤلر اسٹورٹ براڈ 2007 میں ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے ایک میچ میں یوراج سنگھ کے ہاتھوں 6 چھکے کھا چکے ہیں جبکہ اس سے قبل 2003 میں برائن لارا نے روبن پیٹرسن کو ایک اوور میں 28، جارج بیلی نے 2013 میں جیمز اینڈرسن کو پرتھ کے مقام پر 28، کیشیو مہاراج نے جو روٹ کو 2020 میں ایک اوور میں 28 مارے تھےجبکہ پاکستان کرکٹ کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ہربھجن سنگھ کے ایک اوور میں 27 رنز بنائے تھے۔