سری لنکا کے معاشی حالات:برطانیہ اور نیوزی لینڈ نے اورمشکل میں ڈال دیا

کولمبو: سری لنکا کے معاشی حالات:برطانیہ اور نیوزی لینڈ نے اورمشکل میں ڈال دیا ،اطلاعات کے مطابق نیوزی لینڈ اور برطانیہ نے اپنے شہریوں کو سری لنکا کے سفر سے گریز کی ہدایت جاری کردی ہیں۔

 

 

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ اور نیوزی لینڈ کی حکومتوں نے سری لنکا میں بگڑتے ہوئے معاشی حالات اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی بدامنی کے باعث اپنے شہریوں کے لیے جاری کردہ ’ٹریول ایڈوائزری‘ کو تبدیل کردیا ہے۔اس کے علاوہ امریکا، یورپی یونین، کینیڈا، آسٹریلیا اور آئرلینڈ نے اپنے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سری لنکا کا سفر کرنے سے گریز کریں۔

 

 

مذکورہ دونوں ممالک کی جانب سے اپنے شہریوں کو سری لنکا کے سفر کے خلاف جاری کردہ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ سری لنکا کے پہلے سے ہی مشکلات کا شکار سیاحتی شعبے کو مزید متاثر کرے گی۔

 

 

 

ادھر سری لنکا کے محکمہ سیاحت کی اتھارٹی (ایس ایل ٹی ڈی اے) کے صدر پرینتھا فرنینڈو نے واضح کیا کہ مختلف ممالک کی حکومتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے شہریوں کو بیرون ملک میں پیدا ہونے والی صورتحال سے آگاہ کریں۔انہوں نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ سری لنکا کے موجودہ منظر نامے کے باعث مقامی سیاحوں کو تھوڑی مشکلات ضرور ہیں ، تاہم ہم سری لنکا آنے والے سیاحوں کو کسی بھی پریشانی سے پاک سفر کا تجربہ کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں۔

 

 

 

صدر پرینتھا فرنینڈو نے بتایا کہ رواں سال کی پہلی ششماہی میں ایک لاکھ 11 ہزار 337 سیاحوں نے سری لنکا کا سفر کیا، جب کہ کووڈ-19 کے اثرات کی وجہ سے 2021 کے پہلے چھ ماہ میں صرف 17 ہزار سیاحوں نے سری لنکا کا دورہ کیا تھا۔

 

Comments are closed.