راولپنڈی:وفاقی اردو یونیورسٹی کے طلباء و اساتذہ کا ملیر کینٹ کا دورہ ،اطلاعات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق وفاقی اردو یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلباء نے ملیر کینٹ کا دورہ کیا ہے، دورہ ایک دن آرمی کے ساتھ پروگرام کا حصہ ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شرکاء نے یادگار شہدا پر فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی، شرکاء نے پورا دن فوجیوں کے ساتھ گزارا، اس موقع پر گفت و شنید کے کلیدی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج کے بارے میں دستاویزی فلمیں بھی دکھائی گئیں، شرکاء نے مختلف ہتھیاروں اور آلات کی نمائش دیکھی جبکہ اساتذہ اور طلباء کو ہتھیاروں کے استعمال اور فعالیت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

Shares: