یونیورسٹیز و کالجز کے طلبا میں آئس اور نشہ آور گولیاں بیچنے والا وفاقی پولیس کا اہلکار رنگے ہاتھوں گرفتار، گولڑہ پولیس نے مقدمہ بھی درج کر لیا.

باغی ٹی وی:تفصیلات کے مطابق پولیس نے اعلی حکام کے حکم پر مشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کی پولیس کے مطابق انہیں اطلاع ملی کہ سکول کالج یونیورسٹی کے طلبا کو منشیات آئس کرسٹل چرس گروا اور نشہ آوت گولیاں سپلائی کرنے والا سرغنہ طیب حسین عرف طیبہ پٹھان سری سرال ڈی 12 گولڑہ اسلام آباد اپنے گھر سے نکلے گا جس کے پاس بھاری مقدار میں منشیات موجود ہے-

پولیس نے بتایا کہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے ناکہ لگایا گیا تو مخبر کے بتائے گئے مقام کی جانب سے ایک گاڑی آئی جو تھوڑے فاصلے پر رک گئی اور فرنٹ سیٹ سے ایک شخص اتر کر بھاگ پڑا جبکہ قریب پہنچ کر گاڑی کو روک لیا گیا اوردو پولیس اہلکاروں نے بھاگے ہوئے شخص کا پیچھا کیا –

پولیس کے مطابق گاڑی میں موجود شخص نے تفتیش پر اپنا نام محمد کاشف بتایا جو کہ غازی پور بھٹی جلال پور والا ضلع ملتان کا رہائشی ہے اجوکہ پولیس کانسٹیبل ہے اور پولیس لائن ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں تعینات ہے –

اس کی تلاشی لینےپر شرٹ کے نیچے سے ایک پیکٹ جس پر زرد رنگ کی سلوشن ٹیپ لپٹی ہوئی دکھائی دی ٹیپ اتارنے پر پیکٹ میں سے بارہ سو گرام چرس برآمد ہوئی جس کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے علاوہ ازیں ملزم سے ریوالور بتیس بور لوڈ شدہ برآمد ہوا جس کا ملزم کے پاس کوئی لائسنس نہیں تھا –

پولیسکے مطابق اس کا الگ مقدمہ درج کیا گیا ہے ملزم نے بھاگنے والے ساتھی کا نام طیب حسین عرف طیبہ ولد شاہی خان بتلایا ملزمان کے خلاف مذکورہ جرم کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی گئی ہے-

Shares: