اسلام آباد: اے این ایف(اینٹی نارکوٹیکس فورس) کی کاروائی ، تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فراہم کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فراہم کرنے والے عناصر کے خلاف اے این ایف نے کارروائی کرتے ہوئے کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے قریب سے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

کراچی بندرگاہ پر کاروائی، برطانیہ اسمگل کیلئے سینٹری پائپ میں چھپائی منشیات کی بڑی مقدار برآمد

اے این ایف ترجمان کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 257 گرام آئس برآمد ہوئی، ملزمان منشیات فروخت کرنے کے لئے سوشل میڈیا اور خاص طور پر فیس بک کا استعمال کرتے تھے، گرفتار ملزمان طلباء سے ایزی پیسہ کے ذریعے رقم منگوا کر آن لائن موٹر سائیکل سروس کے ذریعے منشیات پہنچاتے تھے۔

اے این ایف ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔

اے این ایف کی کاروائی، برطانیہ اسمگل کیلئے روٹی کے بیلنوں میں چھپائی منشیات برآمد

قبل ازیں ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے بحرین جانے والے مسافر سے 1 کلو 260 گرام آئس ہیروئن برآمد کی تھی مسافر صدام خان نے منشیات بیگ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی۔

اخروٹوں میں منشیات بھر کر بیرون ملک لے جانے والا مسافر گرفتار

قبل ازیں اے این ایف راولپنڈی نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کیا تھا جو 3 پاؤ سے زائد چرس اخروٹوں میں بھر کر بیرون ملک لے جارہا تھا شاہ زیب حسن نامی مسافر قطر ایئر لائن کی پرواز نمبر QR 633 کے ذریعے اسلام آباد سے دوحہ جارہا تھا، اور اس نے چرس اخروٹوں کے اندر مہارت سےچھپارکھی تھی-

بحرین جانیوالے مسافر کے بیگ سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد

Shares: