طلباء کی زندگیاں سب سے اہم، ایسے حالات میں سکول کھولنے کا رسک نہیں لے سکتے ، صوبائی وزیر تعلیم مراد راس
لاہور:طلباء کی زندگیاں سب سے اہم، ایسے حالات میں سکول کھولنے کا رسک نہیں لے سکتے ، صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے اہم اعلان کرکے احتیاطی تدابیراختیارکرنے پرزوردے دیا ،صوبائی وزیرتعلیم کہتے ہیں کہ طلبا کی زندگیوں سے نہیں کھیل سکتے ،
Highlights from my Press Conference: pic.twitter.com/xZQskiqSnw
— Murad Raas (@DrMuradPTI) June 3, 2020
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں مراد راس نے کہا ہے کہ ان احتیاطی تدابیر کے باوجود جو سکول کھولیں گے ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا ، ان کا کہنا تھا کہ جان سلامت رہے ، تعلیمی سلسلے بھی بحال ہوجائیں گے
مراد راس نے مزید کہا کہ اس دوران جب تک کرونا وائرس کی وبا متاثر کررہی ہے، تمام طلبا کو 20 فیصد فیسوں میں کمی کا ریلیف دیا جاتا رہے گا ،
ان کا مزید کہنا تھا کہ چند سکول اس مشکل صورت حال میں بھی تعلیمی سلسلہ جاری رکھنا چاہتے ہیں لیکن ان کو اس بات کا احساس نہیں کہ یہ وائرس کس قدر خطرناک ہے ان کو اسکول کھولنے کی اجازت نہیں دے سکتے
ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں ماڈل سکولز منصوبے پردوبارہ کام شروع کردیا ہے ، کتابوں کی تقسیم اورترسیل کے لیے کنٹرول روم قائم کردیا ہے