اداکارہ ریشم جنہوں نے نوے کی دہائی میں سپر ہٹ فلموں میں کام کیا . ان کا شمار ان فنکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے صحیح معنوں میںسٹار ڈم کا مزہ چکھا. ریشم نےٹی وی اور فلموں دونوں میڈیمز کے لئے کام کیا اور داد سمیٹی. ریشم نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ ہم نے وہ دور دیکھا ہے کہ جب سٹوڈیوز میں 24 گھنٹے تک شوٹنگز جاری رہتی تھیں لیکن اب جو صورتحال ہے اس کو دیکھ کر افسوس ہوتا ہے.بلکہ دل خون کے آنسو روتا ہے. انہوں نے مزید کہا کہ میں نے کبھی بھی کام پر کمپرومائز نہیں کیا. انہوں نے کہا کہ شارٹ کٹ سے شہرت حاصل کرنے والوں سے زیادہ بے وقوف میں کسی کو بھی نہیںسمجھتی. انہوں نے کہا کہ شارٹ کٹ سے کامیابی شاید جلدی مل جاتی ہے لیکن ایسی کامیابی دیرپا
نہیںہوتی جیسے ملتی ہے ویسے ہی کھو بھی جاتی ہے. انہوں نے کہا کہ مجھے جتنی شہرت ملی ہے میرے پورے کیرئیر میں، اس کا میں تصور بھی نہیں کر سکتی تھی . میں خدا کی شکر گزار ہوں کہ آج بھی میرے مداح مجھے دیکھنا چاہتے ہیں. ریشم نے مزید کہا کہ میں منافق لوگوں سے بہت دور رہتی ہوں نہ میں کسی کے بارے میںبات کرتی ہوں نہ ہی کسی کی کامیابی پر سوال اٹھاتی ہوں.