میرا مطالبہ اعلیٰ افسران اعلیٰ عدلیہ سے یہ ہے کہ میرے خلاف کس بنیاد پر ناانصافی کی گئی ہے اور مزید کی جا رہی ہے میرا موقف سنے بغیر مجھے ڈس مس فرام سروس کیا گیا ہے۔
محکمہ پولیس رہتے ہوئے عوام دوست پولیس آفسر ہونا میرا جرم بن گیا ہے کیا؟ اپنی تعیناتی کے دوران منشیات کے بڑے بڑے اڈّوں کی نشاندہی کرنا اور ان کے خلاف سخت ایکشن لینے کی آواز بلند کرنا میرا جرم بنا دیا گیا ہے کیا؟ لینڈ گریپرز قبضہ مافیا کے خلاف ایرانی ڈیزل کے اسمگلروں کے خلاف سخت ایکشن لیے جانے کی آواز بلند کرنا اور اعلیٰ افسران سے ایسے لوگوں کے خلاف کارروائیاں کرنے کے لئے مدد طلب کرنا جرم بنا دیا گیا ہے کیا؟ تمام اعلیٰ افسران کی طرف سے مسلسل خاموشی اختیار کئے رکھنا اور ایسے لوگوں کے خلاف خود علاقہ تھانوں میں نکل کر ایکشن لینا بھی ایک سوالیہ نشان ہے جبکہ میڈیا اور سوشل میڈیا ایسے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ایکشن لیے جانے کی اشد عاہر پلیٹ فارم پر کر رہا ہو۔ آئی جی سندھ کے اغواء کے معاملے پر ایک صحافی کو یہ کہنا کہ میرے خیال میں یہ کوئی غلط فہمی تو ہو سکتی ہے یا تو آئی جیسے میں آئی جی صاحب کی اپنی بھی اتنی بڑی سیکیورٹی ہونے اور ان گلیوں میں جہاں آئی جی ہاؤس ہے دوسرے اعلیٰ افسران کی سیکیورٹی کے لیے گارڈ تعینات رہنے کی وجہ سے آئی جی سندھ کیسے اغوا ہو سکتا ہے اس بات پر اپنی رائے دینا میرا جرم بنا دیا گیا ہے۔مجھے تھانہ منگوپیر سے نئے ایس ایچ او کی تعیناتی کے بعد فوری طور پر اس لیے کلوز کردیا گیا ہے کہ میں ان کے راستے میں رکاوٹ نہ بن جاؤں اور وہ پہلے والے ایس ایچ او صاحب ان کی طرح جرائم پیشہ افراد منشیات کے اڈوں اور لینڈ مافیا ایرانی ڈیزل کے اسمگلروں کی خود سرپرستی کرکے کروڑوں روپے ہفتہ لے کر خود بھی کھائیں اور اوپر تک پہنچائیں افسوس ہے۔جس فون کال پر تین سال پہلے میں رابطہ ہونا یا کال کرنے والے کا میرے نمبر پر رابطہ کرنے کو آج فوری طور پر جواز بنا کر مجھے مورخہ 16 فروری 2021 کواس کال کرنے والے کے بارے میں مجھ سے نہ کسی انکوائری کمیٹی میں مجھے بلاۓ جانے میرا موقف سنیں بغیر فائنل شوز کاز ایشو کرے اور اس شوکاز کے مجھے ایشو کرانے ایک ایک قبل بھی مورخہ 15 فروری 2021 کو ایس ایس پی صاحبہ ویسٹ کے آرڈر سے ڈسمس فرام سروس کر دینا کون سے قانون میں ہے؟

Shares: