سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات میں بھی”ڈیزل” کے تذکرے ،سب کو معلوم ہے کہ ڈیزل کس کی چھیڑ ہے؟ مولا بخش چانڈیو

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کا اجلاس ہوا جس میں قائمہ کمیٹی اطلاعات کے ممبران نے وزیراعظم کوکمیٹی اجلاس میں بلانے کا مطالبہ کر دیا، ن لیگی سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ وزیراعظم وزارت اطلاعات کے انچارج وزیرہیں اس لیے ہم ان سے ملنا چاہتے ہیں، جس پرچیئرمین کمیٹی نے جواب دیا کہ یہ تو اچھی بات ہے،وزیراعظم کے ویسے بھی بہت فینز ہیں، جس پر پرویز رشید نے کہا کہ آپ یہاں پرچیئرمین کی حیثیت سے بیٹھیں،پی ٹی آئی کی نمایندگی نہ کریں، آپ مجھےمجبورنہ کریں کہ میں آپ کےخلاف تحریک عدم اعتماد لاؤں،

پہلی حکومت ہے جو ڈیزل کے بغیر چل رہی ہے، فردوس عاشق اعوان

مولانا کے آزادی مارچ کو فنڈنگ کون کر رہا ہے؟ ایسا انکشاف ہوا کہ سب حیران رہ گئے

قائمہ کمیٹی اطلاعات میں وزیراعظم کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کا نام بگاڑنے کا معاملہ بھی زیر بحث آیا،پیپلز پارٹی کے سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے سوال کیا کہ مولانا فضل الرحمان کوجب ڈیزل کہا گیا توکیا آپ نے روکا؟ جس پر چیئرمین پیمرا نے کہا کہ مولانا کےنام بگاڑنے کے حوالے سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی،

آزادی تک کشمیر کا کیس لڑوں گا،مولانا صرف ڈیزل کے پرمٹ پر بک جاتے ہیں، وزیراعظم

سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ وزیراعظم نےصرف یہ کہا کہ پہلی اسمبلی ہےجوڈیزل کے بغیر چل رہی ہے، بتائیں کہ اس میں وزیراعظم نے مولانا کا نام لیا؟ جس پر مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ آپ کو نہیں معلوم ڈیزل کس کو کہا گیا؟ سب کو معلوم ہے کہ ڈیزل کس کی چھیڑ ہے،آپ مذاق نہ کریں،وہ مولانا ہیں،اس طرح مجھے بھی بہت سے لوگوں کے نک نیم پتا ہیں،

اسمبلی ڈیزل کے بغیر چل رہی ہے، این آراو نہیں دوں گا، وزیراعظم کا امریکہ میں دبنگ اعلان

اپوزیشن اراکین نے کہا کہ چیئرمین پیمرا کے سوالوں کا جواب چیئرمین کمیٹی دے رہے ہیں، سینیٹ قائمہ کمیٹی اطلاعات میں اپوزیشن اراکین نے احتجاج کیا اور واک آؤٹ کر گئے ،

Shares: