صوبہ ہزارہ، وزیراعظم نے کس کو اہم ٹاسک دے دیا؟ اجلاس میں کون کون شریک ہوا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبہ ہزارہ کےلئےوزیرپارلیمانی اموراعظم خان سواتی کواہم ٹاسک مل گیا ، وفاقی حکومت کاصوبہ ہزارہ کے لیےپارلیمانی جماعتوں سےمشاورت کا فیصلہ کر لیا ہے،وزیرپارلیمانی امور اعظم خان سواتی کی سربراہی میں اہم اجلاس ہو رہا ہے، اجلاس میں مسلم لیگ ن سمیت دیگر جماعتوں کے اراکین شریک ہیں،اجلاس میں صوبہ ہزارہ سے متعلق پارلیمانی پارٹیوں سے مشاورت کی گئی ،صوبہ ہزارہ سےمتعلق تمام پارٹیوں سے مشاورت کرکے مفصل رپورٹ تیار کی جائے گی.

قومی اسمبلی میں کون کون سے بل پیش ہو گئے؟ ہزارہ والوں کیلئے خوشخبری

قبل ازیں تحریک انقلاب صوبہ ہزارہ پاکستان کے چیئرمین سید مصدق حسین شاہ بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے ہم نئے صوبوں کے حق میں ہیں اور ہمیں لسانی بنیادوں پر نہیں انتظامی بنیادوں پر صوبہ ہزارہ کے قیام چاہیے جسے ہزارے میں بسنے والے ہزارے وال قوم کے حقوق مسائل اور محرومیوں کا ازالہ ہوسکے .

انتظامی بنیادوں پرصوبہ ہزارہ بنانے کے لیے بل قومی اسمبلی میں اپریل میں پیش کیا گیا تھا، بل علی خان جدون نےقومی اسمبلی میں پیش کیا، صوبہ ہزارہ کا بل قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا

Shares: