”سب اچھا ہے“کی رپورٹ سے کام نہیں چلے گا۔ سائیں بزدار نے افسران کو کھری کھری سنا دیں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے انسداد ڈینگی کے لئے صوبہ بھر میں موثر مہم چلانے کا حکم دے دیا ہے
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا، اجلاس میں سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ نے انسداد ڈینگی و انسداد پولیو کے لئے کئے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی،صوبائی وزراء مراد راس، یاسر ہمایوں ،پیر سید سعید الحسن شاہ، چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز ، کمشنرلاہور ڈویژن، کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن اور ماہرین نے اجلاس میں شرکت کی،ڈویژنل کمشنرز ویڈیو لنگ کے ذریعےاجلاس میں شریک ہونے
وزیر اعلی عثمان بزدار نے پولیو کیس سامنے آنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انسداد ڈینگی اور انسداد پولیو کے لئے محکمہ صحت کے ساتھ انتظامیہ کو بھی محترک ہونا ہو گا – کمشنر ز اور ڈپٹی کمشنرز انسداد ڈینگی اور انسداد پولیو کے لئے اقدامات کی خود نگرانی کریں -ڈینگی سرویلنس پلان پر من وعن عملدرآمد یقینی بنایا جائے- پہلے زیادہ توجہ کورونا پر تھی، اب کورونا کے ساتھ ڈینگی اور پولیو کا بھی موثر سدباب کرنا ہو گا-
وزیراعلیی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کورونا کی طرح انسداد ڈینگی و انسداد پولیو اقدامات کو خود مانیٹر کروں گا- پنجاب کو ڈینگی اور پولیو سے محفوظ بنانا میرا مشن ہے – اس نیک مقصد کے حصول کے لئے محکمہ صحت اور انتظامیہ کے افسران و اہلکار اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کارلائیں – انسداد ڈینگی کے لئے ان ڈور اور آؤٹ ڈور سرویلنس پر خصوصی توجہ دی جائے- متعلقہ افسران اور عملے کو دفتر میں بیٹھنے کی بجائے فیلڈ میں نظر آنا چاہیے –
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے ڈبلیو ایچ او کی گائیڈ لائنز کی روشنی میں انسداد ڈینگی و انسداد پولیو کے لئے ایس او پیز تیار کئے ہیں – ان ایس او پیز پر عملدرآمد اورباقاعدہ مانیٹرنگ انتہائی ضروری ہے – انسداد ڈینگی و پولیو کے حوالے سے بہترین کارکردگی پر متعلقہ اضلاع کے افسروں اور عملے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی- ناقص کارکردگی کی کوئی گنجائش ہے اور نہ ہی میں یہ برداشت کروں گا- بیڈ پرفارمنس پر جواب طلبی کے ساتھ محکمانہ کارروائی بھی ہوگی ۔ ”سب اچھا ہے“کی رپورٹ سے کام نہیں چلے گا۔ انسداد ڈینگی اور انسداد پولیو کے ہر اقدام کا آڈٹ ہو گا- انسداد ڈینگی کے حوالے سے کارکردگی کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کیا جائے گا- انسداد پولیو کے لئے اجتماعی کاوشوں کو مربوط بناکر رزلٹ دینا ہوں گے-
کرونا کے بعد پنجاب میں ڈینگی کا خطرہ، ایک اور نیا مریض سامنے آ گیا