صوبائی وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول حافظ ممتاز احمد کا اہم بیان

0
33

کرپٹ ایسوسی ایشن کے اکتائے چہروں سے عوام بیزار ہوچکے ہیں. کرپٹ ایسوسی ایشن نے پینتیس برس حکومت کی اور ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا . ان کھوٹے سکوں کی اب ملک میں کوئی گنجائش نہیں. ان میں اہلیت ہوتی تو ملک انکے طویل دور اقتدار میں ترقی کرچکا ہوتا. انہوں نے قرضوں پر قرضے لیکر ملکی معیشت کی پیٹھ میں چھرا گھونپا. اب یہ ملک اور قوم پر احسان کریں کہ ہماری جان چھوڑ دیں: حافظ ممتاز احمد.

پی ٹی آئی کی حکومت نے دو برس میں ریکارڈ قانون سازی کی . ہماری حکومت کے ثمرات آہستہ آہستہ عوام تک پہنچنا شروع ہوگئے ہیں. اداروں کو جدید ٹیکنالوجی پر منتقل کرکے کرپشن کے آگے بند باندھا ہے. اداروں میں اصلاحات کا عمل مکمل ہوچکا ہے. اب عوام ان اصلاحات سے مستفید ہونگے.
حکومت کو ناکام دیکھنے والوں کے حصے میں صرف شرمندگی اور مایوسی آئے گی :صوبائی وزیر ایکسائز.

Leave a reply