صوبائی وزیرٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی کا جنرل بس سٹینڈ بادامی باغ کا دورہ۔

0
46

سیکرٹری ٹرانسپورٹ اسد الرحمان گیلانی، سیکرٹری پراونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی چوہدری اقبال بھی ان کے ہمراہ تھے۔ایڈمنسٹریٹر جنرل بس سٹینڈ احمد رضا بٹ نے صوبائی وزیر کو کورونا وائرس سے تحفظ سے متعلق اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔صوبائی وزیر جہانزیب خان کھچی نے جنرل بس سٹینڈ پر کوروناوائرس سے تحفظ کیلئے جاری حکومتی ایس ا و پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔صوبائی وزیر نے کورونا وائرس سے بچاؤ سے متعلق ٹرانسپورٹ کے شعبہ کیلئے جاری حکومتی احکامات پر عملدآمد پر اطمینان کا اظہار کیا۔ صوبائی وزیر نے جنرل بس سٹینڈ میں مسافروں کو مہیا کی جانے والی سہولتوں اور انٹرا سٹی ٹرانسپورٹ کے نظام کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔ صوبائی وزیر نے ڈرائیور حضرات اور ٹرانسپورٹرز سے درپیش مشکلات دریافت کیں اور ان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ صوبائی وزیر نے مسافروں سے بات چیت کی اور ایس او پیز پر عملدآمد کیلئے عملے سے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ جہانزیب خان کھچی نے مسافروں کو بتایا کہ ایس او پیز کا مقصد ان کا تحفظ ہے۔صوبائی وزیر نے اپنی منزلوں کو جانے والے مسافروں کو خداحافظ کہا۔

جنرل بس سٹینڈ انتظامیہ حکومتی احکامات پر سختی سے عملدرآمد کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کرئے۔ صوبائی حکومت سے تعاون پر ٹرانسپورٹرز کے مشکور ہیں۔وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب نے مسافروں کیلئے بہترین سفری سہولیات،بیٹھنے کے موزوں انتظام اور کلین ٹوائلٹ سسٹم کو یقینی بنانے کی ہدایات دیں۔جہانزیب خان کھچی نے جنرل بس سٹینڈ میں صفائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے اورکورونا وائرس کے تدارک کیلئے تسلسل کے ساتھ اقدامات جاری رکھنے کی بھی ہدایات دیں۔ صوبائی حکومت عوام کو با وقار اور معیاری سفری سہولیات کی فراہمی کے لئے پر عزم ہے۔صوبائی وزیرٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی

Leave a reply