صوبائی وزیر بہبود آبادی کا دارالسلام انٹرنیشنل کادورہ، ادارہ کے مختلف شعبوں کا جائزہ لیا

لاہور ۔ یکم اگست(اے پی پی )صوبائی وزیر بہبود آبادی کرنل(ر)ہاشم ڈوگر نے لاہور میں دارالسلام انٹرنیشنل کادورہ کیا اور ادارہ کے مختلف شعبوں کا جائزہ لیا، دارالسلام انٹرنیشنل کے ایم ڈی عبدالمالک مجاہد نے صوبائی وزیر کا استقبال کیا اور دارالسلام انٹرنیشنل کے متعلق بریفنگ دی،عبدالمالک مجاہد نے صوبائی وزیر کوبتایا کہ دارالسلام انٹرنیشنل دنیا کی 26 عالمی زبانوں انگلش، جرمن، فرانسیس، عربی، اردو، البای، ہندی، چائنیز، گورمکھی اور دیگر زبانوں میں کتابیں ، قرآن مجیدکے تراجم اور تفاسیر شاءع کررہاہے،اپنے اعلی معیار اورخوبصورت طباعت کی وجہ سے دارالسلام کی کتابیں یورپ سمیت دنیاکے تمام ممالک میں بہت پسند کی جاتی ہیں ، انہوں نے بتایا کہ یورپ کی لائبریریوں میں دارالسلام کی کتب ریفرنس کے طور پر استعمال ہوتی ہیں اور یہ کتابیں پڑھ کرغیرمسلم حلقہ اسلام میں داخل ہورہے ہیں ،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر کرنل( ر) سردارہاشم ڈوگر نے دارالسلام کے قیام پر عبدالمالک مجاہد اور عکاشہ مجاہد کو خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے کہا کہ ہ میں دارالسلام انٹرنیشنل کے قیام پر فخر ہے اس لئے کہ یہ ادارہ پوری دنیا میں پاکستان کانام روشن کر رہا ہے، صوبائی وزیر نے کہا کہ دارالسلام کا دورہ کرنا میرے لئے باعث سعادت ہے، دارالسلام انٹرنیشنل کی انتظامیہ کی جانب سے صوبائی وزیر کرنل( ر) ہاشم ڈوگر کواسلامی کتب کا تحفہ بھی پیش کیا گیا ۔

Shares: