@iTaimurOfficial
میں سلام پیش کرتا ہوں اپنے ان محب وطن پاکستانیوں کو جنہوں نے مشکل وقت میں اپنی دھرتی اور اپنے پیاروں سے دور رہتے ہوئے اپنی خون پسینے کی کمائی سے پاکستان کی ڈوبتی ہوئی معیشت کو سہارا دیا
آئی ایم ایف پاکستان کو ترسا ترسا کر ٹکڑوں میں وہ بھی 39 ماہ میں صرف 6 ارب ڈالر دیتا ہے جبکہ میرے ان خوبصورت اوورسیز پاکستانیوں نے پاکستان کو صرف 1 سال میں 31 ارب ڈالر کی ترسیلات بھیجی ہیں 29 ارب ریمیٹنسس اور سوا 2ارب ڈالر روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے تحت پاکستان بھیجے ہیں
لیکن آپ ظلم کی انتہا دیکھیے
جو پاکستانی اپنے بیوی بچوں سے اپنے بہن بھائیوں سے دور رہ کر پیسہ کما کر انہیں ڈالروں میں تبدیل کرکے پاکستان بھیجتے ہیں پاکستان کی معیشت کو سہارا دیتے ہیں ان اوورسیز پاکستانیوں کے ان عظیم احسانات کا ہم کیا صلہ دیتے ہیں؟؟
سیاستدانوں کی آشیرباد سے قبضہ مافیا ان اوورسیز پاکستانیوں کے پلاٹوں گھروں زمینوں جائیدادوں پر قبضہ کر لیتا ہے
اور جب یہ اوورسیز پاکستانی اس ظلم پر آواز بلند کرتے ہیں تو کوئی ان کی آواز نہیں سنتا اگر یہ پاکستان آ کر مافیا کے خلاف اپنا کیس لڑتے ہیں پہلے تو ان کی عدالت میں کوئی شنوائی نہیں ہوتی اور اگر کوئی چانس نظر آئے تو قبضہ مافیا ان کو قتل کر دیتا ہے
اوورسیز پاکستانی بیچارے کیا چاہتے ہیں؟؟
ان کے صرف دو ہی تو مطالبات ہیں ایک یہ کہ ان کی زمینوں پر سے قبضہ چھڑایا جائے اور دوسرا ان کو ووٹ ڈالنے کا حق دیا جائے
شہباز شریف نے اوورسیز پاکستانیوں کو اقلیت سمجھ کر یہ رائے دی ہے کہ ان کو 6 سے 8 مخصوص نشستیں فراہم کر دی جائیں جبکہ عمران خان کا موقف یہ ہے کہ کہ ان اوورسیز پاکستانیوں کو پاکستان میں رہنے والے دیگر پاکستانیوں کی طرح ووٹ ڈالنے کا حق دیا جائے
اس میں کوئی شک نہیں کہ اس وقت اوورسیز پاکستانیوں کیلئے جو انسان سب سے بہتر کوشش کر رہا ہے وہ صرف اور صرف عمران خان ہے عمران خان کے علاوہ کسی سیاسی و مذہبی جماعت کو اوورسیز پاکستانیوں کی کوئی پروا نہیں
بلکہ آپ احسان فراموشی کی انتہا تو دیکھیں کہ عمران خان سے پہلے کوئی اوورسیز پاکستانیوں کو پوچھتا تک نہیں تھا
اوورسیز پاکستانیوں کو عزت اور پہچان دینے والا بھی عمران خان ہی ہے اور ان کی خدمات کو سراہنے والا بھی عمران خان ہی ہے
میں عمران خان سے یہ پرزور مطالبہ کرتا ہوں کہ ہنگامی بنیادوں پر پاکستان کے ان عظیم اور جان نثار اوورسیز پاکستانیوں کے ان مسائل کو جلد از جلد حل کیا جائے
اگر یہ اوورسیز پاکستانی اپنا پیسہ بھیجنا بند کر دیں تو پاکستان کی معیشت تنکوں میں بکھر کر رہ جائے گی اور پاکستان ڈیفالٹ کر جائے گا
لہذا میرے ان عظیم اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات کو کبھی فراموش نہ کریں اور ان کے مسائل کو سنجیدگی کے ساتھ سن کر بروقت حل کریں ورنہ اگر یہ اوورسیز پاکستانی مایوس ہو گئے تو تم سب کے چولہے ٹھنڈے پڑ جائیں گے
میرے ان اوورسیز پاکستانیوں کی حب الوطنی اور ان کی خدمات پاکستان میں بیٹھے ہوئے نکھٹوؤں کی ہڈ حرامی سے کہیں بڑھ کر قابل ستائش ہیں
میں پھر سے اپنے ان خوبصورت پاکستانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں جیو ہزاروں سال آباد رہو خوشحال رہو.