موجاں ای موجاں:5 فیصد جمع کرائیں اور کالا دھن سفید کرائیں،آرڈیننس جاری کرنے کی منظوری

0
42

اسلام آباد :5 فیصد جمع کرائیں اور کالا دھن سفید کرائیں،آرڈیننس جاری کرنے کی منظوری ،اطلاعات ہیں کہ وفاقی کابینہ نے آرڈیننس جاری کرنے کی منظوری دے
دی ہے جس کے مطابق یہ طئے ہوا ہے کہ اب 5 فیصد جمع کرائیں اور کالا دھن سفید کرائیں،

وفاقی کابینہ نے نئی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے لیے آرڈیننس جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت صرف 5 فیصد ٹیکس ریٹ پر اب کالا دھن سفید کیا جاسکے گا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے حکومت کی تیسری ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے آرڈیننس جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔اس سے پہلے وزارت خزانہ نے کابینہ سے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کی منظوری کے لیے سمری جاری کی تھی۔

 

 

سمری کے مطابق صرف 5 فیصد ٹیکس ریٹ پر اب کالا دھن سفید کیا جاسکتا ہے۔ کالا دھن سفید کرنے والے سے اس کے ذرائع آمدن نہیں پوچھےجائیں گے۔ایمنسٹی اسکیم میں بیمار صنعتی یونٹس کے لیے تین سال کی ٹیکس مراعات بھی شامل ہیں۔

 

وزارت خزانہ کی سمری کے تحت سرمایہ کار ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے نئی کمپنی بنائے گا۔اسکیم کے تحت منافع بخش صنعتی یونٹ گزشتہ 3 سال سے نقصان والی کمپنیوں کو خرید سکتا ہے۔نقصان والی کمپنی کو منافع بخش بنانے والی کمپنی کو 3 سال کی ٹیکس چھوٹ ہوگی۔

سمری کے مطابق اس ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھانےکی کٹ آف ڈیٹ دسمبر 2022 ہوگی۔

Leave a reply