ایس ایس پی کیماڑی فداحسین جانوری اور عدالت عظمیٰ کے حکم کی خلاف ورزی پر زھریلا گٹکا مافیا کے خلاف کامیاب کاروائیایس پی بلدیہ کیپٹن فیضان کی نگرانی میں ایس ایچ او سعیدآباد سب انسپیکٹر شاکر حسین نے گٹکا مافیا کا کارندہ گرفتار کر لیا
سعیدآباد پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف مسلسل تابڑ توڑ حملے جاری منہ کے کینسر کا سبب بننے والا زھریلا گٹکا مافیا تیار کر کہ فروخت کرنے والے کے خلاف کاروائی پولیس پارٹی کو دوران گشت مخبر کی اطلاع موصول ھوئی کہ مکان نمبر 655 سیکٹر 4 ڈی کی بیٹھک میں ایک شخص عبدالقادر ولد انور زھریلا گٹکا ماوا تیار کر رھا ھے لہذا اس اطلاع پر پولیس پارٹی نے چھاپہ مارا تو دیکھا کہ ایک شخص موجود ھے اور 2 عدد بالٹیوں میں تیار شدہ گٹکا 225 پیکٹ اور 20 کلو کے قریب چونا و پلاسٹک کے 3 چھوٹے ٹب موجود ملے لہذا ملزم عبدالقادر کو حسب ضابطہ گرفتار کر کہ مالمقدماتی قبضہ پولیس میں لیکر مقدمہ الزام نمبر 84/2021 بجرم دفعہ 3/4/5/8 گٹکا ماوا ایکٹ تحت درج کیا گیا
گرفتار ملزم اس سے قبل بھی تھانہ ھذا میں زھریلا گٹکا ماوا فروخت کرنے کے کیس میں گرفتار ھو کر جیل جا چکا ھے اب مزید تفتیش کے لیے سپرد تفتیشی حکام کیا گیا