پاکستان کا کروز میزائل بابر ون اے کا کامیاب تجربہ:بھارت پرخوف کے سائے منڈلانے لگے

0
58

راولپنڈی:پاکستان کا کروز میزائل بابر ون اے کا کامیاب تجربہ:بس ایک میزائل سے سارا بھارت نشانے پر،اطلاعات کے مطابق پاکستان نے کروز میزائل بابر ون اے کا کامیاب تجربہ کیا ہے جو زمین اور سمندر میں اہداف کو نشانہ بنا سکتا ہے، کروز میزائل کی رینج 450 کلومیٹر ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کروز میزائل ملٹی ٹیوب لانچ وہیکل سے فائر کیا گیا۔اس میزائل کے کامیاب تجربے کے بعد بھارت پرخوف کے سائے منڈلانے لگے ہیں اوراس وقت بھارتی میڈیا پرکہرام مچا ہوا ہے

بابرون اے میزائل کی زد میں آدھے سے زائد بھارت نشانے پرہے ، یہ بھی معلوم ہوا کہ بھارت اپنی افواج کو پاکستانی میزائل کے خوف سے نکالنے کے لیے اگلے چند گھنٹوں میں کوئی میزائل تجربہ کرسکتا ہے کہ تاکہ اس کی افواج سکتے سے باہر آسکیں

Leave a reply