ملکی دفاع مضبوط سے مضبوط تر، پاکستان کا فتح ون میزائل کا کامیاب تجربہ

راولپنڈی:پاکستان کا فتح ون میزائل کا کامیاب تجربہ اطلاعات کے مطابق ملکی دفاع مضبوط سے مضبوط تر، پاکستان نے فتح ون میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا۔

 

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی۔

 

ویڈیو کے کیپشن میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے لکھا کہ پاکستان نے فتح ون میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ میزائل گائیڈڈ ملٹی لانچ میزائل سسٹم کاحصہ ہے۔ میزائل روایتی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اس سلسلے میں مزید بتایا گیا کہ ہتھیاروں کا نظام پاک فوج کو دشمن کی سرزمین پر مزید اندر تک ہدف کی درستگی کی صلاحیت فراہم کرے گا۔

فتح ون میزائل کے کامیاب تجربے کے بعد صدر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مبارکباد دی ہے ۔

Comments are closed.