سوڈان کی نئی حکومت کا سعودی عرب نے کیا خیر مقدم
سعودی عرب نے سوڈان میں وزیراعظم ڈاکٹر عبداللہ حمدوک کی سربراہی میںتشکیل پانے والی نئی حکومت کا خیر مقدم کیا ہے۔
سوڈان : نئی حکومت کے ارکان کا اعلان آج متوقع ، عوام کی نظریں وزیراعظم حمدوک پر
العربیہ نے سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ سعودی وزارت خارجہ کے ایک ذمہ دار ذریعے کا کہنا ہے کہ برادر ملک سوڈان میں نئی حکومت کا قیام خوش آئند اور سوڈانی عوام کی امنگوں کی ترجمانی کی عکاسی کرتا ہے۔ سعودی عرب سوڈان میں نئی عبوری حکومت کا قیام مثبت پیش رفت اور سوڈان کے استحکام اور ترقی کا ذریعہ ثابت ہوگا۔
واضح رہے کہ جمعرات کو سوڈان میں وزیر اعظم عبد اللہ حمدوک نے نئی سوڈانی حکومت تشکیل دینے کا اعلان کیا جس میں 18 وزراءشامل ہیں۔ جمال عمر کو دفاع، ادریس طریفی کو داخلہ جب کہ خارجہ امور کے لئے محمد عبد اللہ کے نام بتائے گئے ہیں۔ ابراہیم بدوی کو وزارت خزانہ خزانہ، اکرم علی کوصحت، نصرالدین عبدالباری کو قانون وانصاف، کھیل اور امور نوجوانان کے لیے آلا البوشی، تعلیم کے لیے محمد الامین، مدنی عباس صنعت و تجارت، توانائی اور کان کنی کے لیے عادل ابراہیم، وزارت آب پاشی اور آبی وسائل کے لیے یاسر عباس، نصرالدین وزارت مذہبی امور اور اوقاف اور یوسف آدم الذہی کو وفاقی امور کا وزیر مقرر کیا گیا ہے۔
محکمہ لائیو اسٹاک اور انفراسٹرکچر کے محکموں کے وزرا کی تقرری ملتوی کر دی گئی ہے۔ فریڈم فورسز کی جانب سے اتفاق رائے کے بعد ان محکموں کے وزراءکا اعلان کیا جائے گا۔