سوڈان ،ریلی میں فائرنگ،5افراد جاں بحق
سوڈان میں خوراک اور فیول کی قلت کے خلاف نکالی گئی ریلی میں فائرنگ سے 4سکول طالب علموں سمیت 5افراد جاں بحق ہو گئے۔
سوڈان میں بغاوت کی کوشش ناکام، فوج نے جرنیل، کئی سرکاری افسران اور سیاستدان دھر لیے
ریلی سوڈان کی ریاست کرڈوفان کے دارالحکومت العبید میں نکالی گئی۔
ریلی سے جڑی ڈاکٹروں کی کمیٹی نے بتایا کہ پرامن ریلی میں سنائپر فائرنگ سے 5افراد جاں بحق ہو گئے جن میں سے 4سکول کے طالب علم ہیں۔
مقامی صحافیوں نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے۔
دریں اثنا حکام نے العبید کے چار قصبوں میں رات کا کرفیو نافذ کر دیا ہے