سوڈان، سیلاب سے بھاری نقصان

سوڈان میں موسلا دھار بارشوں سے سیلاب کی کیفیت پیدا ہو گئی جس سے 2 روز میں 46 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

قائمقام وزیرِ صحت سلیمان عبدل جبار کے مطابق سیلاب سے 18 صوبوں میں سے 16 متاثر ہیں. اب تک 9 ہزار سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا ہے، 595 گھر مکمل طور پر مسمار ہو گئے ہیں جبکہ 3 ہزار کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے. مکانات کے منہدم ہونے اور سیلاب کی زد میں آنے سے 46 افراد لقمہ جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

یاد رہے کہ ہر سال سوڈان میں ماہ اگست میں موسلا دھار بارشیں پڑتی ہیں اور گزشتہ برس اسی دوران سیلاب سے 43 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

Comments are closed.