دنیا بھرمیں چینی اور کھانے پینے کی اشیاعوام کی پہنچ سے دور: اقوام متحدہ
نیویارک :دنیا بھرمیں کھانے پینے کی اشیاعوام کی پہنچ سے دور، اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کے فوڈ ایجنسی کا کہنا ہے کہ موسم کی خراب صورتحال کی وجہ سے نومبر میں غذائی اجناس کی عالمی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا اور وہ تقریباً 6 سال کی اعلیٰ ترین سطح پر آگئی ہیں۔
عالمی ادارے برائے خوارک کا کہنا ہےکہ کرونا نے دنیا بھرکی معیشت کوتباہ کرکے رکھ دیا ہے جس کے اثرات کئے سالوں تک محسوس کیئے جائیں گے
اقوام متحدہ کے ذرائع کے مطابق فوڈ اینڈ ایگریکلچرل آرگنائزیشن (ایف اے او) کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر تجارت کی جانے والی خورونوش کی اشیا کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں خاص طور پر 45 ممالک پر اضافی دباؤ ہے جنہیں اپنی عوام کی خوراک کے لیے بیرونی مدد کی ضرورت ہے۔
فوڈ اینڈ ایگریکلچرل آرگنائزیشن پرائز انڈیکس نے رواں ماہ کے دوران اوسطاً 105 پوائنٹس حاصل کیے جو اکتوبر کے مقابلے میں 3.9 فیصد اور ایک سال پہلے کے مقابلے میں 6.5 فیصد زیادہ تھے۔
روم میں مقیمفوڈ اینڈ ایگریکلچرل آرگنائزیشن کا کہنا تھا کہ ‘اس حوالے سے جولائی 2012 کے بعد سے ماہانہ اضافہ سب سے زیادہ رہا اور دسمبر 2014 کے بعد سے انڈیکس سب سے اونچی سطح پر ہے’۔
اس رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہےکہ سب سے زیادہ اضافہ سبزیوں کے تیل کی قیمت کے انڈیکس میں ہوا جو پام آئل کے کم ذخیرے کی وجہ سے 14.5 فیصد تک بڑھ گیا۔سیریل کی قیمتوں کا اشاریہ اکتوبر کے مقابلے میں 2.5 فیصد جبکہ ایک سال قبل کے مقابلے میں تقریبا 20 فیصد بڑھا ہے۔
ایف اے او نے بتایا کہ گندم کی برآمدی قیمتیں بھی بڑھ گئیں جس کی وجہ سے ارجنٹائن میں پیداواری کمی ہے جبکہ مکئی کی قیمتیں بھی امریکا اور یوکرین میں کم پیداوار اور چین کی جانب سے بڑی خریداری کے باعث بڑھی ہیں۔
https://www.aa.com.tr/en/economy/world-food-prices-hit-6-year-high-in-november-un-body/2065075
روس، تھائی لینڈ اور یورپ میں خراب موسم کی صورتحال کی وجہ سے ‘عالمی پیداوار میں کمی کے بڑھتے ہوئے امکانات’ کے دوران چینی کی قیمت کا انڈیکس بھی گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 3.3 فیصد بڑھ گیا ہے۔
یورپ میں فروخت میں اضافے کی وجہ سے ڈیری مصنوعات کی قیمتیں بھی 0.9 فیصد بڑھ کر 18 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔رپورٹ کے مطابق گوشت کی قیمتیں اکتوبر کے مقابلے میں 0.9 فیصد بڑھ گئی ہیں تاہم ایک سال قبل کے مقابلے میں اس میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔