شوگرمافیا کے خلاف کچھ کریں توہ وہ بھی کہتے ہیں ہم خاص لوگ ہیں ،وزیراعظم

0
34

شوگرمافیا کے خلاف کچھ کریں توہ وہ بھی کہتے ہیں ہم خاص لوگ ہیں ،وزیراعظم
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نوشہرہ میں کم آمدنی والے افراد کیلئے ہاؤسنگ اسکیم کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب ہوئی

وزیراعظم عمران خان نے تقریب میں شرکت کی،وزیراعظم عمران خان کو جلوزئی میں ہاؤسنگ منصوبے پر بریفنگ دی گئی، وزیراعظم عمران خان نےجلوزئی میں ہاؤسنگ اسکیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جو معاشرہ کمزور طبقہ کا دھیان نہیں رکھ سکتا وہ اوپر نہیں گیا، جلوزئی میں منصوبے سے کم آمدنی والے طبقے کو گھر میسر آسکے گا،قانون کی بالادستی کا مطلب ہوتا ہے طاقتور کو قانون کے نیچے لانا ،بنانا ری پبلک میں طاقتور کیلئے الگ قانون ہوتا ہے،پاکستان میں لوگوں کو قانون کی بالادستی کی سمجھ نہیں آرہی، طاقتور قانون کے نیچے نہیں آنا چاہتا،کبھی پی ڈی ایم جیسے اتحاد بنائے جاتے ہیں شوگرمافیا لوگوں کو منہگی چینی بیچتے ہیں،ٹیکس نہیں دیتے،کمزوراور طاقتور کے لئے ایک ہی قانون ہونا چاہیے شوگرمافیا کےخلاف کچھ کریں توہ وہ بھی کہتے ہیں ہم خاص لوگ ہیں ،شوگرمافیا منہگی چینی بیچ کر منافع کما رہے ہیں

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پورے ملک میں نیاپاکستان ہاؤسنگ منصوبہ شروع کیا ہے ہم  نے پوری کوشش کی ہے سرکاری زمین پر سستے گھر بنیں،وزیراعظم جونیجو کی اسکیم اس لیے ناکام ہوئی کہ وہاں لوگ رہنا ہی نہیں چایتے تھے گھر کے قرضے پر صرف تین فیصد سود دینا پڑے گاہر گھر پر تین لاکھ روپے سبسڈی دے رہے ہیں ہاؤسنگ منصوبے میں دیر اس لیے ہوئی کہ بینک قرضے دینے کو تیار نہیں تھے،بینکوں کے سرابراہوں سے کہا ہے اپنے عملے کی تربیت کریں ،غریب کوکوئی قرضہ نہیں دے رہا تھا ،ہم نے بینکوں سے درخواست کی قانون گیارہ سال سے عدالت میں پھنسا ہوا تھا،امیرممالک بھی ہیلتھ انشورنس نہیں دے سکتے،صحت کارڈ سے ہیلتھ سیکٹر میں انقلاب آئےگا،

Leave a reply