کراچی: سندھ کی شوگر ملز کو گنے کی کرشنگ کی حتمی تاریخ دے دی گئی-
باغی ٹی وی : سندھ حکومت نے شوگر ملز کو گنے کی کرشنگ کی حتمی تاریخ 29 نومبر دی ہے مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے کہا کہ سندھ میں ہر سال 30 نومبر تک کر شنگ سیزن کا آغاز ہوتا ہے لیکن کچھ ملز نے ابھی سے کرشنگ شروع کردی ہے۔
ایک بار پھر بجلی 2 روپے 18 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی تیاری
انہوں نے بتایا کہ سندھ میں رواں سال 30 شوگر ملز کرشنگ کریں گی، صوبے میں گنے کی فی من امدادی قیمت 250 روپے ہے جب کہ پنجاب میں کرشنگ شروع ہونے اور ریٹ طے ہونے کے بعد سندھ کی امدادی قیمت کا جائزہ لیں گے۔
واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغازمیں سندھ ہائی کورٹ نے صوبائی حکومت کو 30 نومبر تک گنے کی فی من قیمت مقرر کرنے اور شوگر ملز چلاکر کرشنگ سیزن شروع کرنے کا حکم دیا تھا-
دفاعی نمائش ’آئیڈیاز 2022‘ آج سے کراچی ایکسپو سینٹر میں شروع
دوسری جانب پنجاب حکومت کی جانب سےگنے کی امدادی قیمت کے اعلان میں تاخیر اور کرشنگ سیزن کی تاریخ نہ دینے سے پنجاب میں چینی کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔
پنجاب میں ہول سیل میں ایک کلو چینی کی قیمت میں 5 روپے اضافہ ہوگیا ہے اور فی کلو چینی 90 روپے ہوگئی ہے جب کہ ریٹیل میں چینی 95 سے 100 روپےفی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے۔
گزشتہ سالوں میں گنےکی سپورٹ پرائس ( امدادی قیمت) ستمبر میں جاری کی جاتی رہی ہے، چند روز قبل رمضان شوگر ملز نےگنےکی کرشنگ کے آغاز کا اعلان کیا تو پنجاب حکومت نے یہ کہہ کر روک دیا کہ ابھی گنےکی سپورٹ پرائس کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔