دفاعی نمائش ’آئیڈیاز 2022‘ آج سے کراچی ایکسپو سینٹر میں شروع

0
45

گیارہویں بین الاقوامی دفاعی نمائش ’آئیڈیاز 2022‘ آج سے کراچی ایکسپو سینٹر میں شروع ہورہی ہے

بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022 کا کراچی میں آغاز ہوگیا وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے افتتاح کیا، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ شریک تھے نمائش میں 51 ممالک کے 522 مندوبین شرکت کر رہے ہیں، 64ممالک کے 285 وفود نمائش میں شریک ہو رہے ہیں، دنیا بھر سے ڈیفنس انڈسٹری سے وابستہ کمپنیز آئیڈیاز میں شریک ہونگی، چار روزہ دفاعی نمائش18 نومبر تک کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری رہے گی

بین الاقوامی دفاعی نمائش میں آسٹریلیا، رومانیہ اورہنگری پہلی مرتبہ شریک ہونگے، انتہائی اہم سیمینار انٹیلیجنس ان ڈیفنس مارکیٹ کا انعقاد بھی کیا جائےگا، ایکسپوسینٹر کے 6 ہالز کے علاوہ 3 مارکیز بھی قائم کی گئی ہیں، ایک مارکی کشمیرکے نام سے منسوب ہے۔آئیڈیاز 2022میں اس مرتبہ بھی وزراء اور مسلح افواج کے سربراہان کے زیر قیادت دوست ملکوں کے اعلیٰ سطح کے دفاعی وفود شرکت کریں گے، ڈیپوکے مطابق بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022 کا انعقاد بڑا چیلنج تھا۔

کراچی کے شہریوں کے لیے ساحل پر نشان پاکستان کے مقام پر 17 نومبر کو کراچی شو کا بھی انعقاد کیا جائے گا، سی ویو پر ڈرلز منعقد کی جائیں گی کورونا وباء کے باعث 2020 میں نمائش کا انعقاد نہیں ہوسکا تھا، اس سال دفاعی نمائش کا یہ گیارہواں ایڈیشن ہے

برطانیہ نے پاکستان کو ہائی رسک تھرڈ ممالک کی فہرست سے نکال دیا ہے،وزیر خارجہ

آئیڈیاز 2022 میں انتہائی اہم سیمینار انٹیلی جنس ان ڈیفنس مارکیٹ کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ وزراء اور مسلح افواج کے سربراہان کے قیادت میں دوست ملکوں کے دفاعی وفود شرکت کریں گے۔


ایکسپو سینٹر کے 6 ہالز کے علاوہ 3 مارکیز بھی قائم کی گئی ہیں،ایک مار کی کشمیر کے نام سے منسوب ہے آئیڈیاز 2022 میں اس مرتبہ بھی وزراء اور مسلح افواج کے سربراہان کے زیر قیادت دوست ملکوں کے اعلیٰ سطح کے دفاعی وفود شرکت کریں گے۔ڈیپوکے مطابق بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022 کا انعقاد بڑا چیلنج تھا۔

عمران نیازی نےاپنےسیاسی مفادات کیلئےپاکستان کےبیرونی تعلقات کو نقصان پہنچانےمیں کردارادا…

رواں برس چار سال بعد یہ ایونٹ ہورہا ہے۔ آئیڈیاز کا آغاز سال 2000میں ہوا تھا جبکہ رواں سال دفاعی نمائش کا یہ گیارہواں ایڈیشن ہے آئیڈیاز کا انعقاد ٹیکنالوجی کے تبادلے اور فروغ میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

آئیڈیاز کے پلیٹ فارم سے بین الاقوامی کمیونٹی اور ان کی دفاعی انڈسٹریز کو ہماری مصنوعات کو جاننے کا موقع ملتا ہے آئیڈیاز کے 2000 میں آغاز کے وقت مندوبین کی تعداد 84 تھی، جو 2018 میں 231 تک پہنچ گئی آئیڈیاز میں سیمینارز، ٹیکنالوجی شیئرنگ، بی ٹو بی، بی ٹو جی ملاقاتیں ہوں گی نمائش میں 51 ممالک کے 522 مندوبین ، 64 ممالک کے 285 وفود ، 323 بیرون ممالک اور 199 لوکل مندوبین شریک ہوں گے۔

ڈی آئی جی ٹریفک کراچی احمد نواز چیمہ کی جانب سے پریس کانفرنس میں نمائش کے دنوں میں علاقے میں ٹریفک کی صورتحال کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا گیا اور متبادل راستوں کے حوالے سے بتایا گیا تھا-

آج سے 18نومبر تک حسن اسکوائر سے نیشنل اسٹیڈیم تک آنے اور جانے والے راستے صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند رہیں گے حسن اسکوائر سے کئی کلومیٹر پہلے ہی ہیوی ٹریفک کا داخلہ مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے۔

کراچی میں جلدایم کیوایم کا ایڈمنسٹریٹرتعینات کردیاجائےگا:کامران ٹیسوری گورنرسندھ

Leave a reply