چیمہ خاندان کی اقربا پروری عروج پرسوئی گیس پائپ لائن کے بعداب بھرتیوں کیلیے دباؤ

سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی) سرگودہا کے حلقہ این اے 91 پی پی 76 اور پی پی 75 سے منتخب شدہ عامر سلطان چیمہ،فیصل فاروق چیمہ،اور منیب سلطان چیمہ ایک ہی خاندان سے ہیں جو پی ٹی آئی کی موروثیت کے خلاف پالیسی کا منہ چڑاتے ہیں اور تبدیلی کے دعووں سے انخراف کا منہ بولتا ثبوت ہیں یہ خضرات آج کل علاقے کے بادشاہ بنے ہوئے ہیں اور اپنی مرضی سے ن لیگ کے دور حکومت کے ترقیاتی فنڈز استعمال کر رہے ہیں جس مرضی وڈیرے کے ڈیرے کی سڑک پکی کروا دیتے ہیں اور جہاں دل کرتا ہے سوئی گیس کے پائپ ڈلوا دیتے ہیں جو کہ غیر قانونی ہے حال ہی میں نواحی گاؤں چک نمبر 39 جنوبی میں مستحق افراد کو نظر انداز کر کے گھریلو استعمال کی گیس اپنے ووٹران اور سپوٹران کو خوش کرنے کیلیے 7.5 کلومیٹر گیس پولٹری فارم اور ڈیرہ جات کو دے دی ہے اور اب محکمہ سوئی گیس کے آر ایم پر دبا ؤ ڈالا جا رہا ہے کہ ان کی مرضی کے بندے رکھیں جائیں عوام بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں بیروزگاری انتہا کو ہے مہنگائی سے عوام پریشان ہیں اور یہ افراد اپنے ائیر کنڈیشنڈ کمروں میں بیٹھ کر اپنے ووٹروں کو خوش کرنے میں مصروف ہیں

Comments are closed.