مزدور اور محنت کش طبقے کی تحریک انصاف کی حکومت سے ناراضگی کا حزب اختلاف کا جھوٹا پراپیگنڈہ دم توڑ گیا ،سوئی سدرن گیس کی یونین کے انتخابات میں "انصاف جفاکش لیبر یونین” واضح اکثریت سے کامیاب پیپلز پارٹی، مسلم لیگ نون اور جماعتِ اسلامی سمیت 5 جماعتوں کا حمایت یافتہ پینل شکست سے دوچار ، کامیابی پر مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد کی "انصاف جفاکش لیبر یونین” کو مبارکباد
مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف احمد جواد نے اپنے بیان میں کہا کہ چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی کی قیادت میں تحریک انصاف کی تنظیمِ نو کے ثمرات نمایاں ہونا شروع ہوچکے ہیں، محنت کش طبقے کو منظم کرنے کے حوالے سے انصاف لیبر ونگ کے صدر بریگیڈئر سیمسن سائمن شرف کی کاوشیں رنگ لارہی ہیں،
"انصاف جفاکش لیبر یونین” کی واضح کامیابی تحریک انصاف کی پالیسیوں پر محنت کشوں کے اعتماد کی مظہر ہے،
وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت مزدور اور محنت کش کے حقوق کی نگہبان ہے، وباء کے دنوں میں وزیراعظم نے غریب اور محنت کش طبقے کی دیکھ بھال کیلئے خصوصی محنت کی، احساس پروگرام کے ذریعے ملک بھر میں بلاتخصیص نہایت شفاف طریقے سے غریبوں کو مالی امداد فراہم کی گئی، غربت کے خاتمے کیلئے تحریک انصاف کی حکومت کے اقدامات کو عالمی سطح پر پذیرائی مل رہی ہے، تحریک انصاف کے منشور کی روشنی میں محنت کشوں کی بہبود کے حوالے سے اہداف حاصل کریں گے،








