افغان طالبان کے خودکش حملے میں دو غیر ملکی فوجیوں سمیت 12 افراد ہلاک

کابل : خود کش حملے نے افغان کتھ پتلی حکومت اور اتحادیوں کو ہلا کر رکھ دیا ،اطلاعات کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں افغان طالبان کے خودکش کار بم دھماکے کے نتیجے میں امریکا اور رومانیہ کے 2 فوجی اہلکاروں سمیت 12 افراد ہلاک ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق خودکش کار بم دھماکا مصروف سفارتی علاقے میں ہوا جہاں امریکی سفارتخانہ بھی قائم ہے جبکہ ایک ہفتے کے دوران یہ اس نوعیت کا دوسرا حملہ تھا۔نیٹو ریزولیوٹ مشن کے بیان کے مطابق دو سروس اراکین ‘کارروائی کے دوران ہلاک ہوئے’، بیان میں ہلاک اراکین کے نام یا دیگر تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

کابل سے ذرائع کے مطابق یہ چوتھا امریکی اہلکار تھا جو گزشتہ دو ہفتے کے دوران افغانستان میں ہونے والے حملوں میں نشانہ بنا۔افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی نے کہا کہ خودکش دھماکے میں 42 افراد زخمی بھی ہوئے جبکہ 12 گاڑیاں تباہ ہوئیں۔چند گھنٹے بعد افغان طالبان نے پڑوسی صوبے لوگر میں افغان ملٹری بیس کے باہر کار بم دھماکا کیا جس میں 4 شہری ہلاک ہوئے۔

Comments are closed.