راولپنڈی:شمالی وزیرستان میں فوجی قافلے پر ہونے والے خودکش حملے میں 4 فوجی جوان شہید ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے شمالی وزیر ستان کےعلاقے میر علی میں فوجی قافلے کو تخریبی کارروائی کا نشانہ بنایا جس کے دوران 4 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔شہادت پانے والوں میں لانس نائیک شاہ زیب ،لانس نائیک سجاد شامل ہیں جبکہ حملے میں سپاہی عمیراور سپاہی خرم بھی شہید ہوئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ خود کش حملہ آور اور سہولت کاروں کا پتہ چلایا جارہا ہے ، پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے ، شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
شمالی وزیرستان حملہ،صدر،وزیراعظم و دیگر کی مذمت
صدر مملکت عارف علوی نے شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے قافلے پر خودکش حملے کی مذمت کی،صدر مملکت عارف علوی نے پاک فوج کے 4بہادر جوانوں کی شہادت پر اظہارتعزیت کیا اور کہا کہ بزدلانہ حملے ملک کو دہشت گردی کی لعنت اور مظاہر سے نجات دلانے کے عزم کمزور نہیں کر سکتے
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ میرعلی ،شمالی وزیرستان میں خودکش حملے میں 4 فوجی جوانوں کی شہادت پر مجھ سمیت پوری قوم دکھی اور رنجیدہ ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ان شہداء کی ملک کے دفاع اور امن کے لئے دی جانے والی قربانیوں کو قبول فرمائے اور ان کے پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔شہداء ہمارے سر کا تاج ہیں۔
وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی سینیٹرشیری رحمان نے پاک فوج کے قافلے پر خود کش حملے کی مذمت کی اور کہا کہ بزدلانہ حملے پاک فوج کے بہادر جوانوں کا حوصلہ پست نہیں کر سکتے،دہشتگردی کی جنگ میں ہر پاکستانی صف اول میں لڑنے والے بہادر جوانوں کے ساتھ ہے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پوری قوم متحد ہے،
عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔
القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف
سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے
سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام
وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے شمالی وزیرستان میں فوجی قافلے پر خودکش حملے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ وطن کی خاطر جان دینے والے فوجی جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں وطن کی حفاظت کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے میرعلی میں فوجی قافلے پر خود کش حملے کی مذمت کی ہے اورکہا ہے کہ ہماری تمام ہمدردیاں شہدا کے لواحقین کے ساتھ ہیں، قوم کے بہادر سپوتوں نے وطن عزیز کے امن کیلئے شہادت کا بلند رتبہ پایا،قوم شہدا کی قربانیوں کوفراموش نہیں کرسکتی،