امریکی سفارتخانے کے باہر خود کش حملہ، 2 ہلاک

تیونس : امریکی سفارتخانے کے باہر خود کش حملہ، 2 ہلاک ،ذرائع کےمطابق آج تھوڑی دیر پہلے امریکی سفارت خانے کے باہر دو خود کش دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور پولیس سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق تیونس کے دارالحکومت میں ہونے والے دو دھماکوں میں سفارت خانے کے پولیس گارڈ سمیت 6 افراد ہلاک ہوئے لیکن حکام کی جانب سے کسی ہلاکت کے حوالے سے آگاہ نہیں کیا گیا۔حکام کا کہنا تھا کہ امریکی سفارت خانے کے قریب دھماکے دوپہر کو ہوئے جس کے بعد افراتفری پھیل گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ جون 2019 کے بعد تیونس کے دارالحکومت میں یہ پہلا حملہ ہے اور اس واقعے میں دونوں حملہ آور ہلاک ہوگئے۔پولیس کا کہنا تھا کہ ایک حملہ آور سفارت خانے کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی لیکن وہاں پر موجود پولیس گارڈز نے اس کو ناکام بنایا۔جائے وقوع پر موجود پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ ایک خود کش حملہ موٹرسائیکل پر سوار تھا اور اسی دوران وہ بھی ہلاک ہوگیا جس کے جسم کے اعضا بکھرے پڑے تھے۔

تیونس کی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں ہلاکتوں کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیے بغیر بتایا کہ ‘خوش کش دھماکے میں دو حملہ آور مارے گئے، 5 پولیس اہلکار زخمی ہوئے اور ایک شہری کو بھی معمولی زخم آئے ہیں’۔
حملہ ہوتے ہی فارنزک ماہرین سمیت پولیس جائے وقوع پر پہنچی اور ہیلی کاپٹر سے مذکورہ علاقے کی نگرانی کی جاتی رہی ہے۔پولیس کا کہنا تھا کہ ‘جب آپ کے ساتھی زخمی ہوئے ہوں تو ایسے میں کام کرنا بہت مشکل ہوجاتا ہے’۔

امریکی سفارت خانے سے جاری ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا کہ ‘تونس میں امریکی سفارت خانے کے قریب ہونے والے دھماکے سے پیدا صورت حال کو ایمرجنسی عہدیدار دیکھ رہے ہیں’۔سفارت خانے کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ‘متاثرہ علاقے کی طرف جانے سے گریز کریں اور مقامی میڈیا کو دیکھتے رہیں’۔

Comments are closed.