کابل: افغانستان کا صوبہ غزنی خود کش دھماکوں سے لرز اٹھا.خود کش حملے کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ، بیس زخمی ہوگئے ہیں۔مقامی حکام کا کہنا ہے کہ پرتشدد کارروائی میں ایک سرکاری دفتر کو نشانہ بنایا گیا جو مکمل طور پر تباہ ہو گیاہے۔
مؤقر امریکی اخبار ’واشنگٹن پوسٹ‘ کے مطابق صبح ایک موٹر سائیکل سوار خود کش بمبار نے اس بس کا نشانہ بنایا جو وزارت مائنز کے ملازمین کو لے کر دفتر آرہی تھی۔ اس بات کی تصدیق افغان وزارت وزارت داخلہ کے ترجمان نصریت رحیم نے کی ہے۔
واضح رہے کہ 25جولائی کو افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے تین بم دھماکوں کے نتیجے میں ایک بچے اور پانچ خواتین سمیت آٹھ افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ بم دھماکوں کے باعث 27 افراد زخمی تھے۔








