سندھ حکومت کی جانب سے سکھر کی سہولت کیلئے پیپلز بس سروس کا آزمائشی بنیاد پر آغاز کردیا گیا ہے۔
باغی ٹی وی : کراچی اور حیدرآباد کے بعد سکھر میں بھی جنوری سےحکومت سندھ پیپلز بس سروس شروع کرنے جا رہی ہے۔
وزیرخارجہ بلاول بھٹوکی انڈونیشیا میں 15ویں بالی جمہوری فورم میں شرکت
PPP is undertaking complete transformation of the public transport in Sindh. After Karachi, Hyderabad, Larkana, #PeoplesBusService would soon be operational in Sukkur! Successful test run was conducted last day. pic.twitter.com/zqVTqWgHde
— Maleeha Manzoor (@MaleehaManzoor) December 7, 2022
پہلی بس سکھر پہنچنے کے بعد، سروس کی آزمائشی آغاز کے موقع پر پیپلز پارٹی رہنماؤں، ضلعی افسران، تاجر برادری کے افراد نے بس میں سفر کرتے ہوئے منصوبے کو خوش آئند اقدام قرار دیا۔
پیپلز بس سروس کا سکھر روہڑی میں آغاز ۔ pic.twitter.com/A1mZaj4K6B
— Syed Nasir Hussain Shah (@SyedNasirHShah) December 7, 2022
پیپلز پارٹی کے رہنما کمیل شاہ نے بتایا کہ حکومت سندھ کی جانب سے سکھر کیلئے گیارہ بسیں دی گئی ہیں اور ان بسوں کے روٹ کا حتمی تعین کرنے کیلئے کام کیا جا رہا ہے سکھر کو ملنے والی ان 11 بسوں میں سے چار بسیں روہڑی سنگرار، پنوعاقل، اور صالح پٹ کے روٹ کور کریں گی۔
انتظامیہ کے مطابق روٹس کے تعین کے بعد جنوری سے پیپلز بس سروس کا گیارہ بسوں کے ساتھ باقاعدہ آغاز کر دیا جائے گا۔
اس حوالے سے صوبائی وزیر اطلاعات ، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سکھر میں پیپلز بس سروس کا آغاز چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر کیا گیا ہے-
صوبائی وزیر نے اپنے ٹوئٹ میں اعلان کیا کہ انشاء اللہ رواں ماہ سکھر کی عوام کے لیے پیپلز بس سروس باضابطہ طور پر شروع کر دی جائے گی، عوام کو جدید ، آرامدہ اور سستی سفری سہولیات فراہم کرنے کے مشن پر تیزی سے گامزن ہیں پیپلز بس سروس عوام کی خدمت میں سب سے آگے ہے۔