جنرل سلیمانی کو نشانہ بنانے کی منظوری کس اعلیٰ ترین امریکی شخصیت نے دی ، پینٹاگان نے بتا دیا

0
46

جنرل سلیمانی کو نشانہ بنانے کی منظوری کس اعلیٰ ترین امریکی شخصیت نے دی ، پینٹاگان نے بتا دیا

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق :امریکی وزارت دفاع پینٹاگان نے جمعے کو علی الصبح اُس آپریشن کی تصدیق کر دی ہے جس میں بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا گیا اور اس کے نتیجے میں جاں‌بحق ہونے والوں میں القدس فورس کا سربراہ قاسم سلیمانی اور الحشد الشعبی ملیشیا کا نائب سربراہ ابو مہدی المہندس شامل ہے۔

پینٹاگان کے مطابق امریکا کی جانب سے اس کاری ضرب کا مقصد مستقبل میں امریکا کے خلاف حملوں کے لیے کسی بھی ایرانی منصوبہ بندی پر روک لگانا ہے۔امریکی وزارت نے مزید بتایا کہ القدس فورس کے سربراہ قاسم سلیمانی کو ہلاک کرنے کے احکامات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دیے۔ یہ فیصلہ اس بات کی تصدیق کے بعد کیا گیا کہ سلیمانی نے بغداد میں امریکی سفارت خانے پر حملے کی منظوری دی تھی۔واضح رہے کہ امریکی ڈرون حملے میں ایرنی اعلیٰ ترین جنرل قاسم سلیمانی اور عراقی ملیشیا کے کمانڈر ابو مہدی المہندیس بھی اس حملے میں مارے گئے ہیں امریکی راکٹ حملوں میں 8 افراد جاں بحق ہوئے، تین گاڑیوں کو آگ لگ گئی حملہ گاڑیوں پر کیا گیا،

Leave a reply