بالی ووڈ اداکار دبنگ خان سے مداحوں کی محبت کی دھوم ہالی ووڈ تک جا پہنچی اور ہالی ووڈ سپراسٹارسلو یسٹراسٹالون بھی تعریف کیے بغیرنہ رہ سکے.
دبنگ خان نے حال ہی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پراپنے اکاؤنٹ سے ایک وڈیو شیئر کی. جس میں ان کے مداحوں نے معزوری کے باعث پیروں سے سلمان خان کی تصویر بنائی .سلمان خان نے دعائیں دیتے ہوئے لکھا پیار کا ویسا جواب تو نہیں دے سکتا مگر ڈھیرساری دعائیں اور پیار.

دبنگ خان کی یہ وڈیووائرل ہوتے ہوئےہالی ووڈ تک جا پہنچی اورہالی ووڈ سپراسٹارسلویسٹراسٹالون بھی وڈیو کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے اور لکھا یہ مداحوں‌کی ایک اسٹارکے ساتھ محبت اور عقیدت کا نذرانہ ہے …

Shares: