اداکار حیدر سلطان جو کہ سلطان راہی کے صاحبزادے ہیں انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میرے والد نے جو کام کیا وہ کوئی اور آج تک نہیں کر سکا ۔ یہاں تک کہ میں بھی ان کے کام کے قریب نہیں پہنچ سکتا۔ میں نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ میں ایسا کام کروں کہ جس سے میرے مداھوں کے دل میں میری عزت مزید بڑھے، انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی کوئی ایسا کام نہیں کیا جس سے میرے والد کے نام پر حرف آئے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جس سے بھی پوچھیں وہ یہی کہے گا کہ سلطان راہی ایک ہی تھا اس کے جیسا کوئی دوسر ا آسکتا ہے۔ حیدر سلطان نے کہا کہ

میرے والد کی کاپی بہت سارے اداکاروں نے کی لیکن جو مقام سلطان راہی کے پاس تھا وہ انہیں نہ ملا نہ مل سکتا ہے۔ سلطان راہی ایک انسٹیٹیوٹ کی حیثیت رکھتے تھے ، ان کا کام نئے آنے والوں کے لئے مشعل راہ ہے۔ حیدر سلطان نے کہا کہ میں عید الاضحی پر ایک فلم ریلیز کرنے جا رہا ہوں امید ہے کہ شائقین مجھے اس فلم میں ضرور پسند کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجابی فلموں کا دور ایک بار پھر شروع ہوا ہے ہم سب کو چاہیے کہ لاہور سے پنجابی انڈسٹری کو ایک بار پھر زندہ کریں اور اسکے لئے ہمیں اچھی اچھی فلمیں بنانا ہوں گی۔

Shares: