راولپنڈی: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

باغی ٹی وی: راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول ایونٹ کے ساتویں میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی،شہر میں شدید بارش کے باعث ٹاس تاخیر کیا گیا اور آفیشلز کی جانب سے میدان کی جانچ کرنے کے بعد ٹاس کا وقت 8 بجکر 15 منٹ جبکہ اننگز کی شروعات کا وقت 8 بجکر 45 منٹ طے کیا گیا۔ تاہم، تاخیر سے شروع ہونے کے باوجود اوورز میں کوئی کٹوتی نہیں کی گئی۔

واضح رہے دفاعی چیمپئین اسلام آباد یونائیٹڈ اپنے دونوں میچ جیت کر ٹیبل پر سرِ فہرست ہے جبکہ ملتان سلطانز اپنے پہلے میچ میں شکست کے بعد ٹیبل پر پانچویں پوزیشن پر ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ:

آندرے گوس، صاحبزادہ فرحان، کولن منرو، حیدر علی، اعظم خان (وکٹ کیپر)، شاداب خان (کپتان)، جیسن ہولڈر، محمد شہزاد، عماد وسیم، نسیم شاہ، رائلے میریڈتھ

ملتان سلطانز:

محمد رضوان (کپتان، وکٹ کیپر)، شائی ہوپ، عثمان خان، افتخار احمد، کامران غلام، مائیکل بریسویل، ڈیوڈ ولی، کرس جورڈن، اسامہ میر، عبید شاہ، محمد حسنین

Shares: