بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے دپیکا پڈوکون کی بھارتی انتہا پسندوں کے خلاف ہونے والے مظاہروں میں شرکت کی بھرپور حمایت کردی
گزشتہ دنوں بھارت کے دارلحکومت نئی دہلی کی جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں انتہا پسندوں نے مسلمان طلبہ و اساتذہ پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں طلبہ و اساتذہ زخمی بھی ہوئے تھے انتہا پسندوں کے خلاف ہونے والے ایک احتجاج میں بھارتی سپر اسٹار دپیکا نے بھی طلبہ سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے احتجاج میں شرکت کی تھی جس پر انہیں بھارت میں تنقید کا سامنا ہے
اس دوران بھارتی انتیا پسندوں کی طرف بھارت میں دپیکا کی نئی فلم ’چھپاک‘ کا بائیکاٹ کرنے کی بھی مہم کا بھی آغاز ہوگیا ہے
کہ ہم پیسے خرچ کر کے کیوں اس دیش دشمن کی فلم دیکھیں
دپیکا کی حمایت میں ساتھی اداکارہ سوناکشی سنہا نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں اُن کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’اس سے فرق نہیں پڑتا کہ آپ کون سی سیاسی جماعت کو سپورٹ کر تے ہیں سوال یہ ہے کہ کیا آپ تشدد کی حمایت کرتے ہیں ؟کیا آپ کو طلبہ اور اساتذہ کے خون بہنے کے نظارے ہلا کر نہیں رکھ دیتے؟ انہوں نے دپیکا کی مظاہروں میں شرکت کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ اب چُپ رہنے کا وقت نہیں ہے