اتوار کی چھٹی ختم کرکے جمعہ کی چھٹی بحال کرنے کا مطالبہ

0
50

اسلام آباد: مولانا اکبر چترالی نے قومی اسمبلی میں اتوار کی چھٹی ختم کرکے جمعہ کی چھٹی بحال کرنے کا مطالبہ کردیا۔

باغی ٹی وی : قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے ایم این اے مولانا اکبر چترالی کا کہنا تھا کہ یہاں چہرے بدل چکے ہیں مگر نظام وہی ہے، وزراء بدل چکے مگر نظام وہی پرانا ہے-

نئی حکومت ڈاکٹرعافیہ صدیقی کو رہا کرائے،مولانا عبدالاکبر چترالی کا مطالبہ

انہوں نے کہا کہ ہمیں امریکا کی غلامی کے بجائے خداکی غلامی اختیار کرنی چاہئے، اس ملک سے سودی نظام کا خاتمہ کیا جائے، سودی نظام کے خاتمے تک ملک کی معیشت ٹھیک نہیں ہو سکتی۔

مولانا اکبر چترالی نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ ملک میں اتوار کی چھٹی ختم کرکے جمعہ کی چھٹی بحال کیا جائے، مساجد سے بجلی بلوں و سرچارجز کا خاتمہ کیا جائے-

تحریک لبیک کے کارکن کا قتل،سابق وفاقی وزراء پر مقدمے کی درخواست پر سماعت ملتوی

قبل ازیں مولانا عبدالاکبر چترالی نے نئی حکومت سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو رہا کرانے کا مطالبہ کیا تھا مولانا عبدالاکبر چترالی نے کہا تھا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی امریکی جیل میں قید ہیں، نئی حکومت پاکستان کی بیٹی عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے آواز اٹھائے اور اور امریکہ سے بات کرے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے ساتھ ظلم کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ امریکی عدالت نے پاکستانی سائنس دان ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو 86 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ وہ 2003ء سے قید میں ہیں اور انہیں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا ہے۔

افغانستان میں لڑکیوں کی تعلیم کا مسئلہ ،مفتی تقی عثمانی نے سربراہ طالبان کوخط لکھ دیا

Leave a reply