جنید جمیشد جس طیارے حادثے میں شہید ہوئے اسی طیارے میں نامور ماڈل زارا عابد بھی بیٹھی ہوئیں تھیں ، بہت سارے باقی لوگوں کی طرح ان کی بھی لاش نہیں مل سکی تھی. ان کی شہادت پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا. سنیتا مارشل نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ زارا عابد میری بہت اچھی دوست تھیں ، ہم نے ایک ساتھ کئی شوز کئے تھے ، وہ اپنے گھر کی واحد کفیل تھیں ، وہ جو کماتی تھیں اسی سے ان کا گھر چلتا تھا، جب ان کی شہادت ہوئی تو حکومت نے بہت دعوے کئے.
کہا کہ ”ہم زارا عابد کے گھر والوں کی مالی مدد کریں گے ، لیکن ابھی تک ایسا نہیں ہو سکا”، کیونکہ حکومت نے مڑ کر کبھی زارا عابد کے گھر والوںکو نہیں پوچھا مدد کرنا تو دور کی بات ہے، ایسا نہیں ہونا چاہیے بلکہ جو لوگ دنیا سے ایسے حادثات میں چلے جائیں ان کے گھر والوں کو ہر حوالے سے سپورٹ کیا جانا چاہیے. افسوس کی بات ہے کہ اُس وقت کی حکومت نے وعدہ کیا اور اسے آج کے دن تک پورا نہیں کیا گیا. یاد رہےک ہ زارا عابد نے فیشن انڈسٹری میں بہت کم عرصے میں اپنا نام اور مقام بنایا تھا. لیکن ان کی زندگی نے ان کے ساتھ وفا نہیں کی.