نوے کی دہائی کے سپر ہٹ اداکار سنیل شیٹی جن کی بیٹی اتھیا شیٹی کی شادی 23 جنوری کو بھارت کھنڈالہ میں معروف کرکٹر کے ایل راہول کے ساتھ ہوئی. اس شادی کی دھوم بھارت کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی بہت زیادہ رہی. اتھیا شیٹی کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر چلتی رہیں بہت سارے یوٹیوبرز یہاں تک کہ پاکستان کے ایک بڑے چینل نے یہ خبر چلا دی کہ اتھیا شیٹی کی شادی میں بڑی تعداد میں بالی وڈ کے ستاروں نے شرکت کی اور انہیں قیمتی تحائف دئیے لیکن سنیل شیٹی کے ترجمان کا کہنا ہےکہ شادی میں کسی بھی بالی وڈشخصیت نے شادی نہیں کی اور نہ ہی انہیں قیمیتی تحائف دئیے گئے ہیں. ان کا مزید کہنا ہے کہ شادی میں صرف قریبی دوستوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی تھی. آئی پی ایل
کے بعد سنیل شیٹی اپنے بالی وڈ ساتھیوں اور کرکٹر دوستوں کو اتھیا کی ریسپشن میں مدعو کریں گے. یوں تمام یوٹیوبرز کی اور پاکستانی چینلز سمیت انڈیا میں چلنے والی ایسی تمام خبریں دم توڑ گئیں. یاد رہے کہ اتھیا شیٹی نے معروف کرکٹر کے ایل راہول کے ساتھ شادی کی ہے. اتھیا اور راہول شادی کی تصاویر میں کافی خوبصورت لگ رہے ہیں.