بالی وڈ اداکار سنیل شیٹی جنہوں نے نوے کی دہائی میں بطور ایکشن ہیرو کیرئیر کی شروعات کی. سنیل شیٹی نے اُس دور کی تمام بڑی اداکارائوں کے ساتھ کام کیا.سنیل شیٹی نے کئی ایسے یادگار کردار کئے کہ جن کو آج بھی یاد کیا جاتا ہے فلم دل والے کا کردار اس کی مثال ہے. ایکشن اور رومینٹک اس ہیرو کی آج 61 ویں سالگرہ ہے.سنیل شیٹی کی پہلی فلم بلوان تھی جو 1992 میں ریلیز ہوئی، 1994 میں موہرا اور گوپی کشن ریلیز ہوئیں پھر اس اداکار نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا، ان کی بہترین فلموںمیں ہیرا پھیری، دھڑکن، میں ہوں نا، بارڈر، کانٹے اور دیگر شامل ہیں۔ہیرو کے ساتھ ساتھ سنیل شیٹی نے منفی کردار بھی کئے فلم دھڑکن میں ان کا منفی کردار بہت پسند کیا گیااسی طرح سے فلم میںہوں نا میں بھی ان کے نیگیٹیو کریکٹر کو بہت سراہا گیا. سنیل شیٹی ایک باصلاحیت اداکار ہونے کے ساتھ ایک بہترین
فیملی مین بھی ہیں اور ان کا آفیشل انسٹاگرام اس کا ثبوت ہے وہاں یہ اکثر اپنی فیملی کے ساتھ تصاویر شئیر کرتے رہتے ہیں۔ سنیل شیٹی نے 1991 میں منا شیٹی سے شادی کی ان کے دو بچے اتھیا شیٹی اور آہان شیٹی ہیں۔ اتھیا اور آہان دونوں پہلے ہی بالی ووڈ میں اپنا ڈیبیو کر چکے ہیں.سنیل شیٹی اپنے پورے کیرئیر میں دیکھ بھال کر چلے ان کا شاید ہی کسی ہیروئین کے ساتھ نام جڑا ہو،یہاں تک کہ سینل شیٹی کے کسی ساتھی اداکار کے ساتھ جھگڑے تک کی خبریں شاو نادر ہی سامنے آئی ہوں گی.