سینئر اداکار سنیل شیٹی جنہوں نے ایکشن فلموں سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا، انہوں نے بطور ہیرو خوب نام کمایا ان کے کریڈٹ پر دل والے جیسی فلمیں ہیں، اداکار ایک بہت بڑے بزنس مین بھی ہیں. انہوں نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں‌ کہا ہے کہ جب میرا کیرئیر عروج پر تھا تو مجھے انڈر ورلڈ سے کالز موصول ہوتی رہتی تھیں ، مجھے جب بھی کال آتی تھی تو میں پولیس کو مطلع کر دیتا تھا لیکن خود ان سے نمٹ بھی لیتا تھا، میری اکثر کالز کرنے والوں کے ساتھ بحث اور منہ ماری ہوجایا کرتی تھی، پولیس کو جب میں یہ بتاتا تھا کہ میں آج انڈر ورلڈ سے آنے والی کالز

کرنے والوں کو سنا دی ہیں تو پولیس مجھے ڈانٹا کرتی تھی اور کہا کرتی تھی کہ ایسا نہ کیا کریں کیا آپ کو اپنی جان کا خیال نہیں ہے، تو میں ان سے کہا کرتا تھا کہ آپ مجھے ڈرائیں‌نہیں میری حفاظت کریں. سنیل شیٹی نے مزید یہ بھی کہاکہ اس طرح کا مشکل وقت سب پر آتا ہے، میں بھی سکا شکار ہوا لیکن اس سارے وقت میں ، میں بہت حوصلے اور ہمت کے ساتھ رہا اورمیں نے انڈر ورلڈ کے لوگوں کا مقابلہ بھی کیا اور ان کی کالز بھی ڈٹ کر سنیں اور انکو سنائیں بھی.

Shares: