بالی وڈ کے معروف اداکار سنیل شیٹی اکثر و بیش تر خاموشی اختیار کئے رکھتے ہیں اور کوئی ایسا بیان نہیں دیتے کہ جس کے بعد ان کی شامت آجائے ، لیکن حال ہی میں وہ ایک بیان دے بیٹھے ہیں جس میں انہوں نے ٹماٹر کی بڑھتی قیمتوں پر بات کی ، اس پر کسان برادری بھڑک اٹھی ، اس کے بعد سنیل شیٹی کو معافی مانگنی پڑ گئی انہوں نے کہا ہے کہ میں کسانوں کو سپورٹ کرتا ہوں، میرا ان سے متعلق کوئی منفی زاویہ نہیں ہے۔ میں نے تو ہمیشہ ان کی سپورٹ میں کام کیا ہے۔
ان سے یہ بھی کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ ”ہم لوگ اپنے کسانوں اور اپنی دیسی اشیا کو فروغ دیں”۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر میرے بیان سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو میں اس کی معافی مانگتا ہوں میں کسانوں کے خلاف ایک لفظ بھی نہیں بول سکتا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی سنیل شیٹی اس وقت تنقید کی زد میں آئے تھے جب ان کی بیٹی کی شادی ہوئی ، شادی کے حوالے سے ان کی بیٹی کو ملنے والے تحائف کی قیمتوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا۔ جس پر سنیل شیٹی کو وضاحت دینا پڑی کہ ایسا انہیں ہے۔