بالی وڈ اداکار سنیل شیٹی جو کہ ایک بڑی تعداد میں فین فالونگ رکھتے ہیں، ان کے مداحوں کے لئے خوشخبری ہے کہ وہ انہیں اب ویب سیریز ہٹلر میں دیکھ سکیں گے. سنیل شیٹی کی ویب سیریز ہٹلر کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے. ویب سیریز کے مرکزی کرداروں میں سنیل شیٹی کے علاوہ ایشا دیول، راہول دیو، برکھا بشت، ٹینا سنگھ، چاہت تیجوانی بھی نظر آئیں گے. 8 قسطوں پر مشتمل پر اس ویب سیریز میں سنیل شیٹی اے سی پی کی وردی میں دکھائی دیں گے. ویب سیریز کو پرنس دھیمن اور ولک باترا نے ڈائریکٹ کی ہے. سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے اس ویب
سیریز کے ٹریلر کو بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے .ہٹلر 22 مارچ کو ریلیز کی جائیگی.ویب سیریز کے بارے میں سنیل شیٹی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں بہت خوش ہوں کہ میری ویب سیریز جلد ہی شائقین دیکھ سکیں گے. مجھے ہمیشہ ہی مداحوں کے سوشل میڈیا پر میسجز موصول ہوتے رہتے تھے کہ میں کب ان کو کسی ویب سیریز میں نظر آئوں گا. انہوں یہ بھی کہا کہ او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر آنے کی خوشی کو لفظوں میں بیان نہیں کر سکتا.