پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی اداکار حسن احمد اور ان کی اہلیہ اداکارہ و ماڈل سنیتا مارشل نے اپنے بچوں کے مذہب سے متعلق بتایا۔

باغی ٹی وی : اداکار حسن احمد اور سنیتا مارشل 2009 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور اداکار جوڑی کے دو بچے بھی ہیں۔

اداکار حسن احمد حال ہی میں اپنی اہلیہ سنیتا مارشل کے ہمراہ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ٹائم آؤ ٹ ود احسن خان میں جلوہ گر ہوئے جس میں اداکار جوڑی نے اپنے کیرئیر اور ذاتی زندگی کے بارے میں کھل کر بات کی-

اداکارہ سنیتا مارشل کا تعلق کرسچنمذہب سے ہے جبکہ اداکار احمد حسن مسلمان فیملی سے تعلق رکھتے ہیں تاہم بچوں کے حوالے سے سنیتا کا کہنا تھا کہ ان کے دونوں بچے مکمل طور پر مسلمان ہیں۔

سنیتا مارشل کے مطابق حسن سے تعلق کے پہلے روز ہی ہم نے فیصلہ کرلیا تھا کہ ہمارے بچے مکمل طور پر مسلمان ہوں گے۔

سنیتا کا کہنا تھا کہ اگر میرے گھر میں کوئی تقریب کرسمس یا میرے پیرنٹس کے گھر ڈنر ہو تو میرے بچے ان تقریبات میں شرکت ضرور کرتے ہیں لیکن چرچ نہیں جاتے تاہم کرسمس ٹری لگاتے ہیں-

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ان کے والد نے ہمیشہ ان کا ساتھ دیا۔

Shares: