ماڈلنگ میں دھوم مچانے والی سنیتا مارشل ، جنہوں نے اداکاری میں بھی اپنا نام اور مقام بنایا ہے، شوبز انڈسٹری ان کو عزت اور احترام کی نگاہ سے دیکھتی ہے. اداکارہ و ماڈل سے ایک انٹرویو میں سوال ہوا کہ وہ خود تو عیسائی ہیں اور شوہر مسلم ہے تو بچے کس مذہب کو فالو کرتے ہیں تو انہوں نے کہا کہ میری اور حسن کی جب شادی ہوئی تھی تو اس سے پہلے ہی ہمارے درمیان طے ہو گیا تھا کہ بچے اسلام کو ہی فالو کریں گے، کیونکہ بچوں کا سر نیم باپ کا ہی لگتا ہے ، تو پھر کیوں نہ وہ اسلام کو ہی فالو کریں. انہوں نے کہا کہ ہمارے درمیان ایسی کوئی بات نہیں ہوئی کبھی کہ بچے جب بڑے ہوں گے تو وہ فیصلہ کر لیں گے انہوں نے کس مذہب کو اختیار کرنا ہے، بھئی باپ مسلم ہے تو بچے بھی مسلم ہی ہونے چاہیں.
ان کو مذہب کے بارے میں پڑھایا جا رہا ہے، باقی جب وہ بڑے ہوں گے تو ہر فیصلہ ان کا اپنا ہوگا.سنیتا مارشل نے کہا کہ” میں اور حسن ایک اچھی اور خوشگوار زندگی بسر کررہے ہیں” ، ہمارے بچے مذہب کے معاملات میں بٹے ہوئے نہیں ہیں. انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے اداکاری میں بھی مزہ آتا ہے اور ماڈلنگ میں بھی.
مجھ سے محبت کی کوئی بات کرے تو سانس بند ہونے لگتی ہے نیلم منیر