بالی وڈاداکار عامر خان اور سنی دیول جن کی اپنے کیرئیر کے عروج پر کبھی بھی آپ میں نہیں بنی اگر عامر خان کی کوئی فلم ریلیز ہوئی تو ساتھ ہی سنی دیول کی فلم کی ریلیز ہو گی دونوں کی فلموں نے ٹکر کا بزنس کیا. دونوں کے درمیان سرد جنگ ہمیشہ سے ہی چلتی رہی، لیکن اب ایسا لگ رہا ہے کہ یہ سرد جنگ ختم ہو گئی ہے کیونکہ عامر خان اور سنی دیول ایک ساتھ کام کرنے جا رہے ہیں. سنی دیول عامر خان کی پروڈکشن کے لئے سائن کئے جائیں گے .عامر خان پروڈکشن کی جانب سے انسٹاگرام پوسٹ میں تصدیق کی گئی کہ ’لاہور 1947‘ نامی فلم میں سنی دیول اداکاری کرتے دکھائی دیں گے اور مذکورہ فلم کی راج کمار سنتوشی ہدایات دیں گے۔
”اس فلم کے حوالے سے عامر خان کے پروڈکشن ہائوس نے انسٹاگرام پر تصدیق تو کردی ہے لیکن یہ نہیںبتایا گیا کہ عامر خان خود اس فلم میں کام کریں گے یا نہیں”. فلم کے نام سے لگ رہا ہے کہ جیسے یہ ویسی ہی فلم ہے جیسی سنی دیول پاکستان کے خلاف پہلے بھی کرتےآئے ہیں. یاد رہے کہ سال 1990 میں جب عامر خان کی ’دل‘ ریلیز ہوئی تو سنی دیول کی ’گھایل‘ ریلیز ہوئی۔ 1996 میں عامر خان کی ’راجا ہندوستانی‘ ریلیز ہوئی تو سنی دیول کی ’گھاتک‘ ریلیز ہوئی اور 2001 میں عامر خان کی ’لگان‘ ریلیز ہوئی تو سنی دیول کی ’غدر‘ ریلیز ہوئی۔